شوپیان// ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے متعلقہ اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کر کے ضلع میں نبارڈ کی مالی تعاون سے چلنے والے مختلف محکموں کے تحت چلائے جارہے رورل اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ( آر آئی ڈی ایف) منصوبوںکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ نبارڈ کے فنڈس سے چلنے والے مختلف آر آئی ڈی ایف پروجیکٹس مختلف محکموں میں محکمہ صحت ، جل شکتی ، پشو پالن اور بھیڑپالن محکمہ کے تحت ضلع میں کام کر رہے ہیں اور اِن منصوبوں میں سڑکیں ، پُل ، پانی،سپلائی سکیمیں، پی ایچ سی، ویٹرنری ہسپتال اور بھیڑ توسیع مراکز شامل ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان منصوبوں پر اَب تک حاصل ہونے والی طبعی اور مالی پیش رفت کی تفصیل سے جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کام کی پیش رفت کی نگرانی کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ماہانہ اہداف طے کریں۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتارمیں سرعت لائیں۔اُنہوں نے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کریں تاکہ عام لوگوں کو ضروری فوائد فراہم کئے جاسکیں۔