بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب کھڑی سے بانہال کی طرف آنے والی ایک میٹاڈار کے حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک زخمی کو بانہال سے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج سہہ پہر بعد کھڑی سے بانہال کی طرف آنے والی ایک میٹاڈارJK06 1505 سڑک سے نیچے گر گئی اور دس افراد زخمی ہوئے تاہم صرف چھ زخمیوں کو بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شدید زخمی کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ میٹاڈار بہت پرانی ہے اور اسے موت کی شاہراؤں پر چلنے کی اجازت کیسے دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوپر والے کی مہربانی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے کیونکہ گاڑی میں بیشتر سکولی بچے سوار تھے جو سکول میں چھٹی کے بعد اس میٹاڈار میں اپنے اپنے گھروں کو جارہے تھے ۔ اس واقع کی خبر ملتے ہی پولیس ، مقامی کیمپ سے فوج اور رضاکاروں نے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو بانہال ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ بانہال ہسپتال ذرائع نے زخمیوں کی شناخت زبیر احمد ولد عبدالطیف عمر 30 سال ساکنہ ساکنہ ناچلانہ ، رضوان سلیم ولد محمد سلیم ساکنہ عمر 13 سکنہ ، رامسو ، محمد آصف نائیک عمر چالیس سال ساکنہ ناچلانہ ، محمد ریاض شیخ ولد محمد یوسف شیخ عمر 45 ساکنہ کھارپورہ بانہال ، ارون کمار ولد رام لکھن پنڈت عمر 45 افکان ملازم کھڑی ، ساکنہ مغربی بنگال ، شاکر نظیر ولد نظیر احمد عمر 13 سال ساکنہ شگن ،رامسو کے طور کی ہے اور انہیں بانہال کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور تمام کی حالت بہتر ہے۔ زخمیوں میں سے ریاض احمد شیخ کو مزید چیک اپ اور سکین وغیرہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کی ہے ۔