نوشہرہ //گرن کے عوام نے گاڑیوں کی عدم دستیابی و سڑک کی خستہ حالت پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ بڑی تعدا د میں لوگ ایس ڈی ایم دفتر کے باہر جمع ہوئے اور انہوںنے مسافرگاڑیوں کی عدم دستیابی اور سڑک کی خستہ حالت پر نعرے بازی کی ۔اس موقعہ پر رمیش چندر ، سریندر کمار ، محمد لطیف ، تلک راج ، شبانہ کوثر وغیرہ نے کہاکہ گرن جوکہ نوشہرہ سے تئیس کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ، کو ملانے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے ایک سڑک تعمیر کی لیکن اس کی حالت بہت ہی خراب ہے اور دیکھ ریکھ نہیں کی جارہی ۔انہوںنے کہاکہ اس روڈ کی دس سال سے یہی حالت ہے اور متعلقہ افسران اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں بارہا حکام سے اپیل کی گئی مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ مقامی لوگوں نے اپیل کی کہ سڑک کی مرمت کی جائے اور مسافر گاڑیوں کا بندوبست کیاجائے ۔