مینڈھر//ناری نکیتن مینڈھر کی عمارت کی حالت انتہائی خراب ہے جہاں یتیم ،غریب اور بے سہارا بچیاں قیام کرتی ہیں ۔ان طالبات کیلئے بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں اور انہیں کھانا تک خود پکاناپڑتاہے۔یہ عمارت مینڈھرنالہ کے قریب واقع ہے جہاں ان بے سہارا بچیوں کے لئے حکومت نے اس وقت تک پل بھی تعمیر نہیں کروایا اور انہیں آنے جانے میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ موسم برسات کے دوران انہیں نالہ عبور کرنے کیلئے کئی کلو میٹر کا اضافی سفر طے کرناپڑتاہے ۔اس وقت تک بچیوں کے لئے انتظامیہ کی طرف سے پانی کا بھی کوئی بندوبست نہیں اور بچیاں ہینڈ پمپ سے پانی بھر کر اپنے ذاتی استعمال کے لئے لے کر جاتی ہیں۔ان کاکہناتھاکہ رات کو بجلی کی کٹوتی ہو جاتی ہے تو بچیاں موم بتیاں جلا کر گزارا کرتی ہیں۔ناری نکیتن کی طالبات کاکہناہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے کئی بار متعلقہ آفیسران سے اپیل کی کہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے لیکن کسی نے توجہ نہیں دی اور نہ ہی ان کی شنوائی ہورہی ہے۔ اس سلسلہ میں جب ایس ڈی ایم مینڈھر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں جلد ناری نکیتن کادورہ کرکے وہ بنیادی سہولیات کا جائزہ لیںگے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔