کولگام//خالد جاوید//پولیس نے کولگام میں نابالغ لڑکی کی عزت تار تار کرنے والے ملزم کوایک گھنٹے کے اندر گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس دیوسر کولگام میں ایک شخص نے تحریری طور شکایت درج کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اُس کی چودہ برس کی بیٹی کو12مئی کواُس وقت مدثراحمد نامی ایک شخص نے پکڑ کراپنی ہوس کانشانہ بنایا جب وہ اپنے باغ کی طرف جارہی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ ملزم نے لڑکی کودھمکی دی تھی کہ اگر اُس نے اس کا ذکر کسی سے کیا تو اس کے برے نتائج ظاہر ہوں گے۔شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری طور حرکت میں آکرکیس زیرایف آئی آر نمبر28/2021درج کیااور فوری طور تفتیش شروع کردی۔پولیس نے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ کی نگرانی میں ایس ایچ اودیوسرکی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تمام وسائل کوبروئے کار لاکر ملزم کوایک گھنٹے میں گرفتار کیا۔