نائیجیریا میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 1800 قیدی فرار

ابوجا//افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔
ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جبکہ حملہ کے نتیجے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔