نائیجیریا میں جیل پر حملہ ،1800 قیدی فرار

ابوجا// نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران جیل کو نذرِ آتش کردیا اور بڑی تعداد میں گاڑیاں جلا دیں۔ یاد رہے کہ جنوبی نائیجیریا میں بی یافارا نامی مقامی قبیلے کی جانب سے اس طرز کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب نائیجیریا کے صوبے ایبونی میں مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران 55 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے نگراں میجر جنرل تاورین لاگباجا نے بتایا کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران مسلح گروہ کے 55 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ میجر لاگبا کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے جنگجووں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں سزادلوائی جائے گی۔