عاصف بٹ
کشتواڑ// مشتبہ ملی ٹینٹوںکی نقل و حرکت کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کے بعد سیکورٹی فورسز نے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے کے نائدگام و دیگر قریبی جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاش شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی ایس او جی ، فوج و سی آرپی ایف کی ٹیموں نے گھنے جنگلات میں مسلسل دوسرے دن بھی مشترکہ سرچ آپریشن جاری رکھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کومبنگ آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے کیونکہ پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام انسداد ملی ٹینسی کے جاری آپریشن کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود ہیں جو ازخود حالات کا جایزہ لےرہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز نے مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کئی مقامات پر چوکیاں بھی قائم کی ہیں۔علاقے میں ڈرون سے نظر رکھی جارہی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ سال سکیورٹی فورسز کو نقصان اٹھانا پڑا تھا جب ملی ٹینوں نے فورسز پر گھات لگاکر حملہ کرکے کئی افراد کو مارا تھا۔