عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ جموں و کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں (SKUAST-J) کے آٹھویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے۔منگل کو جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا، ’’اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، دھنکھڑ سکاسٹ جموں کے 8ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے‘‘۔ کانووکیشن کی تقریب کی صدارت کرنے کے علاوہ نائب صدر دھنکھڑ کٹھوعہ میں بائیوٹیک سٹارٹ اپ ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر بھی شرکت کریں گے۔