راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں ایک شجر کاری مہم چلائی گئی ۔اس شجر کاری مہم کا آغاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے دیگر منتظمین کی موجود گیا میں کیا ۔اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہاکہ شجر کاری ہی سے قدرتی ماحولیاتی توازن کو بحال کیا جاسکتا ہے جبکہ مذکورہ عمل یونیورسٹی کیمپس کیلئے انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کچھ عرصہ سے قدرتی ماحولیاتی توازن میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے جبکہ اس کی اصل وجہ جنگلات کی کٹائی اور شجر کاری کی جانب رجحان کم ہونا ہے ۔موصوف نے یونیورسٹی کے طلباء ،فیکلٹی ممبران اور عام لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قدرتی ماحولیاتی توزان کو برقرار رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگائے جائیں ۔