گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے منی سیکریٹریٹ میں میگا لیگل سروسز پروگرام کو انعقاد کرنے کیلئے کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے افسران کا ایک اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا،،ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ پولیس فیروز یحیٰ،ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر،اے سی آر ، سی پی او ، سی ایم او ،مختلف محکموں کے ایگزیکٹو انجینئر ، ڈی آئی او ، سی اے او ، اے ڈی فشریز،تحصیلدار کنگن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران یہ جانکاری دی گئی کہ میگا لیگل سروسز کیمپ کا انعقاد 13 مارچ 2021 کو ضلع انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کے زیر اہتمام محکمہ سیاحت کے ٹورسٹ ہاؤس مامر کنگن میں منعقد کیا جارہا ہے،جس دوران بلاتعطل پانی اور بجلی کی فراہمی ،صحت کی دیکھ بال،صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اداروں کو انتظامات کو مکمل کرنے کو ہدایت دی گئی۔ترقیاتی کمشنر نے میونسپل کونسل گاندربل کے ایگزیکٹو آفیسر اور ان کے ماتحت عملہ کو ہدایت دی کہ پروگرام کی تاریخ سے دو دن پہلے ہی صفائی ستھرائی کو پوری طرح مکمل کردیا جائے۔انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ کے پیش نظر ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مقرر کے گئے مقام پر داخل ہونے والے لوگوں کیلئے سینی ٹائیززکا انتظام کریں تاکہ رہنما خطوط کو برقرار رکھا جاسکے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ میگا لیگل سروسز کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام ضروری سہولیات بروقت مکمل کردی جائیں ۔