راجوری//راجوری میونسپلٹی کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجہ میں دکانداروں نے سڑکوں اور گلیوں پر قبضہ کررکھاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے کاراستہ نہیں ملتا ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ راجوری قصبہ کے اندونی راستوں وگلی کوچوں میں اس قدرناجائزتجاوزات کھڑی کی گئی ہیں کہ عام لوگوں کاچلنا مشکل ہوگیاہے ۔ان کاکہناہے کہ اگر کسی راہگیر کی وجہ سے دکاندار کاسامان ذرا ادھر ادھر ہوجائے تویا گر جائے توالٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف راہگیر کو ہی دکاندار کی کھری کھری سننا پڑتی ہیں ۔سندیپ کماراور آشش رینہ کاکہناہے کہ شہرمیں کوئی بھی ایسی گلی کوچہ نہیں جہاں دکانداروں نے اپناسامان لگاکر راستہ بند نہ کردیاہو۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی راجوری سے کئی بارشکایت بھی کی گئی اور خود بھی حکام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن اب تک کوئی اقدام نہیں کیاگیا۔مقامی لوگوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ ناجائز تجاوز تجاوزات کو ہٹایاجائے ۔رابطہ کرنے پر ایگزیکٹو انجینئر میونسپل کمیٹی راجوری نے کہاکہ وہ اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیںگے اور ناجائز تجاوزات کھڑی نہیںکرنے دی جائیںگی۔
میونسپل کمیٹی راجوری خاموشی تماشائی
