مینڈھر //فوج کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن میں لڑکیوں کےلئے کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔گورنمنٹ گرلزہایر سکینڈری سکول میں منعقدہ ان کھیلوں کے دوران کھو کھو اور والی بال مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران کھیلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔فوج نے بتایا کہ مذکورہ مقابلوں کو منعقدہ کرنے کا اصل مقصد خطہ میں لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اکثر دیہاتوں میں لڑکے کھیلوں کی جانب زیادہ راغب ہوتے ہیں جبکہ لڑکیوںکو مذکورہ شعبوں میں اپنی قسمت آزمائی کا موقعہ انتہائی کم ملتا ہے تاہم فوج کی جانب سے لڑکیوں کو موقعہ فراہم کرنے کےلئے اس نوعیت کے مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں سکول پرنسپل ،سٹاف ممبران دیگر منتظمین ،معززین اور سکولی بچیوں نے بھی شرکت کی ۔