مینڈھر//مینڈھر میں ڈوڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور نہانے کے دوران پانی میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا جس کی نعش کو پانی سے نکال کر آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے آبائی علاقے بھیجاگیاہے۔کیلاش سنگھ ولد سورن سنگھ عمر تئیس سال تحصیل باگواہ ضلع ڈوڈہ ٹی بی اے انفراسٹرکچر کمپنی کے ساتھ دبڑا ج منکوٹ میں بطور مزدور کام کرتاتھاجونہانے کے دوران پانی میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا جس کے بعد اس کی نعش دیگر مزدوروں اور مقامی لوگوں نے نکالی اور قانونی لوازمات پورے کرنے پر اسے آبائی علاقے روانہ کردیاگیا۔