مینڈھر میں انتظامیہ کا اجلاس منعقد

مینڈھر //مینڈھر میں سیول اور پولیس انتظامیہ نے معززین کیساتھ ایک اجلاس منعقد کر کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس اجلاس میں سب ڈویژن انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کونسل رکن عمر ظفر ،بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ چوہدری امان اللہ ،سرپنچ وسیم خان ،اقبال خان ،حاجی شار ک خان،ہندو سناتم دھر م سبھا کے پردھان بلرام شرما اور پولیس کے سبکدوش آفیسر موہن سنگھ کے علاوہ بیور پار منڈل اراکین ودیگران نے شرکت کی ۔ایس ڈی پی او مینڈھر نے کہاکہ اس وقت مینڈھر سب ڈویژن میں نوجوان نسل منشیات کی جانب راغب ہوتی جارہی ہے جبکہ والدین و معززین کو چائیے کہ وہ مذکورہ عمل کو روکنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ اشتراک سے کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن میں نشہ آور ادویات کا کاروبار کرنے والوں کیساتھ ساتھ ان لت میں پڑے ہوئے نوجوانوں کامستقبل بچانے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کرنا ضروری ہے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں کووڈ کے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔