مینڈھر//پولیس کی طرف سے مینڈھر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین ،علماء اور مقامی افسران نے بھی شرکت کی۔اس دوران روزہ داروں کو افطاری کروائی گئی اور ریاست و ملک میں امن و امان و ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔اس موقعہ معززین اور پولیس افسران کے درمیان تبادلہ خیال بھی ہوا اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیاگیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کا افطار پارٹی کے انعقاد پر شکریہ ادا کیاہے ۔