مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں شاہی دربار ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین اور ایڈیشنل ایس پی پونچھ لیاقت چوہدری نے شرکت کی ۔ریسٹورنٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کیا جبکہ ان کے علاوہ سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک،ایس ڈی پی او مینڈھرڈاکٹر ساحل جنڈیال ،ایس ایچ او مینڈھر ،محمود چوہدری ،فاروق چوہدری ،اشروف چوہدری سرپنچ دبڑاج کے علاوہ پنچایتی اراکین ،وکلا ،بیو پار منڈل اراکین و معززین نے بھی شرکت کی ۔مقررین نے ہوٹل کے مالک حاجی محمد فاروق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جس سے عام لوگو ں کو معیاری سہولیات فراہم ہونگی ۔