میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تقریب کااہتمام

 رام بن// قصبہ رام بن کی میترا مسجد میں آج عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ایک تقریب سعید کااہتمام کیا گیا ۔ اس موقعہ پر علماء دین نے عید میلاد النبیؐ کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نبی کریم حضرت محمدؐ کی پاک سیرت مبارک بیان کی۔ وادی کشمیر کے نامور عالم دین عبدالرشید داؤدی نے اس موقعہ پر اپنے خطبہ میں مسلمانوں سے کہا کہ وہ نبی کریمؐ کی اتباع کریں کیونکہ قرآن شریف کی آیت کا ترجمہ ہے کہ نبی کریمؐ تمہارے  لئے بہترین نمونہ ہیں اورنبی کریمؐ جس کا تمہیں حکم دیں  اسے تم بغیر کسی چوں چرا کے سرتسلیم خم کرکے قبول کریں اور جس سے منع کریں یکدم رک جائیں اس میں دنیا کے بارے میں مسلمانوں کب بھلائی ہے انہوںنے کہاکہ نبی کریمؐ کی اتباع میں ہماری نجات ہے۔ اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ نبی کریم ؐ کی اتباع کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام صبر وتحمل ، ایثار ،پیار ومحبت لوگوں کی بے لوث خدمت کا درس دیتاہے۔ اس تقریب کا اہتمام سیرت کمیٹی جامع مسجد مہترا کی جانب سے کیا گیا تھا۔