عظمیٰ نیوزڈیسک
ایزول//لال ڈوما کی زیرقیادت زورام پیپلزمومنٹ میزورم میں نئی حکومت بنانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے عیسائی اکثریت والے میزورم میںبھاجپا اتحادی میزونیشنل فرنٹ کوچنائو میں شکست دے کر اقتدار سے ہٹایا۔ زورام پیپلزمومنٹ کوچنائو میں27نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ40نشستوں والی ریاستی اسمبلی میں میزورم نیشنل فرنٹ کو9سیٹیں حاصل ہوئی،جبکہ کانگریس صرف ایک سیٹ حاصل کرسکی۔ایک نشست پر ان سطورکوتحریرکئے جانے تک ووٹ شماری جاری تھی۔لال دومامنگل کو گورنر سے ملیں گے اور حکومت بنانے کادعوی پیش کریں گے۔