سرینگر//پائین شہر کے نوجوانوں کی ذہانت اور فتانت کی سراہنا کرتے ہوئے حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہاکہ تمام سابقہ حکومتوں نے ڈائون ٹائون کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں سے دور رکھا جس سے وہ اپنے تجارتی مواقع پیدا کرکے مستحکم روزگار حاصل کرنے کی طرف راغب ہوئے ۔میر واعظ نے کہاکہ ڈائون ٹائون صلاحیتوں سے بھرا ہے اور لگ بھگ ہر ماہ تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری ملازمتیں نہ ملنے کے باعث اپنے تجارتی ادارے قائم کررہے ہیں جس کی سراہنا کی جانی چاہئے ۔میرواعظ نے کہاکہ ڈائون ٹاون ویسے بھی ایک کشمیر کا تجارتی مرکز رہا ہے ۔ہمارے پاس روایتی تانبے ،چاندی ،دستکاری مارکیٹ مہاراج گنج ،زینہ کدل اور یہاں تک کہ نوہٹہ میں قائم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار میرواعظ عمر فاروق نے نوہٹہ میں ایک مقامی نوجوان سہیل حمید کے ذریعے قائم کئے گئے ریڈی مید گارمنتس کے ایک نئے مرکز ’’Approach‘‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ سیکورٹی اور سکروٹنی کے ذریعے ڈائون ٹائون کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کا حصول پہلے ہی بہت زیادہ مشکل ہے ۔میر واعظ نے کہاکہ پچھلے 20برسوں کے دوران ڈائون ٹائون ہی کرفیو ،قدغنوں اور پابندیوں کا پہلا شکار رہا ہے جس کے نتیجے میں ڈائوٹن ٹائون کی تجارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔Approachکے بارے میں بولتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ اس وقت جبکہ آن لائن شاپنگ کارجحان بڑھ رہا ہے ،انہیں بھی آن لائن اداروں سیے اشتراک کرکے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرنی چاہئے ۔ریاست کے باہر لوگوں کو بھی معلوم ہو کہ کشمیر کے نوجوان کیا اشیاء اور برانڈ کی خرید وفروخت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج اس تجارتی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔۔اس موقعے پر اس تجاری مرکز کے مالک سہیل حمید کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرکاری ملازمت کیلئے کوشش کی تھی لیکن جب وقت گذرا تو انہیں احساس ہوا کہ سرکاری ملازمت کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنے ہی پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کی جائے اور اسی خیال پر میں نے یہ تجارت شروع کی ہے ۔سہیل کا کہنا تھا کہ و یہاں معیاری اشیاء فروخت کریں گے۔