عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر عوامی مجلس نے میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی چاچی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد پیر کی صبح انتقال کر گئیں۔ مرحومہ تنظیم کے بانی میرواعظ مولوی محمد فاروق کے بڑے بھائی مرحوم مولوی علی محمد جان کی شریک حیات تھیں۔تعزیتی بیان میں تنظیم نے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق، مرحومہ کے فرزندان خالد عمر اور حامد علی کے ساتھ رنج و الم کی اس گھڑی میں تعزیت اور تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی۔ بیان میں خاندان میرواعظین کے تمام افراد اور لواحقین کے ساتھ تنظیم کے جملہ کارکنان اور افراد کی طرف سے بھر پور تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔بیان کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ کی پیشوائی میرواعظ نے بذات خود انجام دی۔ اس موقعہ پر زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے وابستہ ذی عزت شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تعزیت پرسی انکے آبائی گھر ’بیت الحمد‘ واقع کرسو راجباغ میں تین دن تک جاری رہے گی جبکہ بعد ازاں کوئی اجتماعی فاتحہ خوانی نہیں ہوگی۔