جموں//بی جے پی سرکار کی جانب سے قومی سطح پر ووٹروں کو جانکاری فراہم کرنے کے عمل پر کام کرتے ہوئے پنچوں اور نوجوانوں کے ایک گروپ نے برج نگر سے زیر قیادت حلقہ پنچایت میراں صاحب ا یڈوکیٹ دیو راج شرما ایک جانکاری مہم شروع کی۔جنھوں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے متعلق بیداری پیدا کی۔مہم کے دوران نوجوانوں و خصوصی طور سے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کو ووٹنگ عمل سے واقف کیا۔یا د رہے کہ پارلیمانی حلقہ میں 11۔اپریل کو پولنگ منعقد ہو رہی ہے۔انہیں صلاح دی گئی کہ ووٹ ڈالنے سے قبل ایک شخض کو پوری چوکسی برتنی چاہیے۔انہوںنے نوجوانوں کو یہ پیغام ہر جگہ پہنچانے پر زور دیا۔مہم میں شرکت کرنے والوں میں سبھاش چودھری، اجے کنڈل نائب سرپنچ، اشوک کامر، روہت کمار، پون کمار، مانتا دیوی، وینا شرما ، انیتا شرما و مقامی رضاکار بھی شامل تھے۔