مہور//سب ڈویژن مہور میں الگ الگ مقامات پر پی ڈی پی اجلاس زیر صدارت پی ڈی پی ضلع صدر ریاسی شفیق رحمان بٹ منعقد ہوئے ،جس دوران کئی ایک کارکنوں نے نیشنل کانفرنس،کانگرس اور بی جے پی کو خیرباد کہہ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔گذشتہ روز چسانہ کے مقام پر پی ڈی پی کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اسی دوران آج تحصیل چسانہ کے سنگلی کوٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بھی کئی ایک کنبوں نے شرکت کی۔شفیق رحمان بٹ نے اپنے بیان میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی لوگوں کی ترقی کیلئے اقدام اٹھا رہی ہے۔انہوں نے سابقہ ممبران اسمبلی پر علاقہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا بد قسمتی کی بات تو یہ ہے اس علاقہ کے لیڈر وزیر بھی رہ چُکے ہیں لیکن علاقہ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی آج تک۔انہوںنے پی ڈی پی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔اس دوران عبدالمنان شیرگڑھی،شمس دین تھلکوٹ،محمد عبداللہ تھلکوٹ،صوبہ رام،وجے رام،بلدیو سنگھ،کرشن سنگھ،سکھدیو سنگھ،طوطا رام،بشیر احمد تھلکوٹ،شبیر احمد شیرگڑھی،عبدا لطیف شیرگڑھی،غلام دین تھلکوٹ،عبدالغفور باگنکوٹ،ولی جان تھلکوٹ اور پنجاب سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔