مہور//مہور میںکل آسمانی بجلی گرنے کے دو الگ الگ واقعات میںباپ اور بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مہور کے شجرو علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 30سالہ مہندا ولد علی محمد ساکن لانچہ اور اس کا 3سالہ بیٹا شبیر احمد اس وقت موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے جب اچانک آسمانی بجلی ان کے گھر کے اندر آ گری۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا ضلع راجوری کی چنگس علاقہ کے گائوں جھلاس میں ایک نو جوان کی موت واقعہ ہو گئی۔ 18سالہ شبنم وقار ولد گلزار حسین اپنے گھر پر موجود تھا کہ بجلی آ گری جس سے وہ شدید مضروب ہو گیا۔ اسے فوری طور پر راجوری ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا۔