ریاسی //بلاک میڈیکل افسر کی جانب سے مہور میں معمول کے ایمونائزیشن کو مستحکم بنانے اور بغیر ایمونائزیشن کے کیسوں کے لئے 18 جولائی سے 27 جولائی 2018 تک چھ روزہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اطلاعا ت کے مطابق 18 جولائی سے 19 جولائی2018 تک موضع باسن و ملحقہ علاقوں ،20 جولائی2018 سے22 جولائی2018 تک ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے زیر قیادت ڈاکٹر محمد ندیم اورتحت نگرانی بی ایم او مہورباقی ماندہ کیسوں کی جانکاری کیلئے روانہ کی گئی ، مورخہ 24 جولائی2018 سے 25 جولائی2018 تک موضع لاوونچا اور ملحقہ علاقوں اور آخر کار26 جولائی2018 ے27 جولائی2018تک موضع بالمکوٹ اورملحقہ علاقوں میں طبی کیمپ منعقد کیا گیا ۔میڈیکل ایمونائزیشن کیمپ بلاک میڈیکل افسر مہور نے ڈاکٹر منظور احمد بودھا ، ڈاکٹر محمد ندیم میر، ڈاکٹر عشرت فاطمی، محمد اکرم سینئر فارمیسسٹ این ایچ پی سی ٹھورو بلاک ، ڈاکٹر وگیتر سنگھ نے بھی بذات خود کی قیاد ت میں پانچ میڈیکل ٹیمیں تشکیل دیں، جنھیں بی ایم او مہور کے تحت کام کرنے کو کہا گیا تھا ۔ کیمپ کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ٹیکہ لگائے گئے۔اور تقریباً1104لوگوں کا جنرل چیک اپ کیا گیا جبکہ 1175 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی گئی۔بی ایم او نے ٹیموں کے ہمراہ عام لوگوں کو حفظان صحت اور ویسین کی اہمیت کی جانکاری دی۔