ریاسی //مہور سے ریاسی آر رہی ایک کار گاڑی زیر نمبر Jk02BT 3626ڈرئیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 7لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج ومعالجہ کےلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔زخمی ہونے والے میں 6افراد جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ایک ہی کنبہ سے وابستہ ہیں ۔زخمی ہونے والوں کو علاج ومعالجہ کےلئے ریاسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔زخمی کی شناخت ہومکار سنگھ ، یودیر سنگھ ، شنکتلا دیوی ،دبیتہ دیوی ، نمان سنگھ ، اور ایک سالہ نتن سنگھ اور پرشوتم شرما کے طور ہوئی ہے ۔پرشوتم شرما کو علاج ومعالجہ کےلئے جے وی سی جموں منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔