مہور//مہور ہیڈکوارٹر پر بازار کی سڑک اس طرح خستہ حال ہے کہ دوکانداروں کا سامان دھول سے خراب ہوجاتا ہے اور لوگوں کو بھی بازار سے چلنے میں دکتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہور ہیڈکوارٹر کے بازار سے ہی گاڑیاں اور مقامی لوگ پیدل چلتے ہیں لیکن خشک موسم میں اس بازار میں گاڑیوں کے چلنے سے دھول دکانوں میںچلی جاتی ہے جس کے باعث دوکانوں میں سامان گرد سے خراب ہوجاتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بارش کے دوران بازار میں کیچڑ اٹھ جاتی ہے اور اس دوران اگرچہ گاڑیاں چلتی ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے لوگوں کے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور لوگوں کو دکتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مہور ہیڈ کوارٹر پر بنک اور دیگر دفاتر کو جانے والا راستہ بازار سے ہی جاتا ہے اور خستہ حال سڑک سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔تاجروں نے شکایت کی کہ دھول دکانوں میں چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے اشیاء خراب ہوجاتی ہیں اور کھانے والی چیزوں میں بیماریاں لگ جاتی ہیں۔