گاندربل//پولیس نے شالہ بگ گاندربل کی آبی پناہ گاہ میںمہمان پرندوں کاغیرقانونی شکار کرنے کی پاداش میںدوشکاریوں کوگرفتار کرکے اُن کے خلاف جنگلی حیات کے قانون کے تحت کیس درج کیا ہے۔ شالہ بگ گاندربل میں موجود آبی پناہ گاہ جہاں سائبریا اور وسطیٰ ایشیائی ممالک سے لاکھوں مہمان آبی پرندے موسم سرما شروع ہوتے ہی وارد ہوتے ہیں، کو گاندربل اور سرینگر کے مختلف علاقوں کے مقامی شکاری لائسنس یافتہ بندوق کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کرتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاندربل پولیس نے خصوصی مہم شروع کرکے دو شکاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی اوران کے خلاف پولیس اسٹیشن گاندربل میں کیس زیر نمبر 21/2021 U / S 51 وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ۔دونوں ملزمان کی شناخت جاوید احمد ملہ، مشتاق احمد ملہ کے طور ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے لائسنس یافتہ اسلحہ کا غلط استعمال کرنے اور ہجرت کرنے والے پرندوں کاشکارکرنے والے ایسے افراد کے لائسنس کی منسوخی کے لئے ضلع مجسٹریٹ گاندربل کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔