جموں /بجلی کے وزیر سنیل کمار شرما نے بی ایس ایف کے اے ایس آئی ستیہ نائرائن یادو اور کانسٹیبل وجے کمار پانڈے کو گلہائے عقیدت پیش کیاجو فرنٹریر ہیڈ کوارٹرس بی ایس ایف جموں کے اکھنو ر علاقے میں کراس باڈر فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔وزیر نے ان سپائیوں کے ہلاک ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا او ران کے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کی۔ایم ایل اے بالی بھگت ، ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما، آئی جی ایس ایف جموں فرنٹریر رام اوتار ، آئی جی پی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ ، ڈی آئی جی جموں، سانبہ اور کٹھوعہ رینج رفیق الحسن ، اے ڈی سی جموں ارون منہاس ود یگر سول، انتظامیہ ، پولیس ، فوج اور پرا ملٹری فورسز کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے اور شہداء کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔