جموں//مہلاکانگریس کاایک اجلاس یہاں نانگ نگرمیں منعقدہواجس میں ریاست کی سیاسی صورتحال اورعوامی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران میٹنگ کی صدارپردیش مہلاکانگریس صدراندوپوارنے کی۔روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس خواتین لیڈران وکارکنان نے مرکزی حکومت کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا ۔اندوپوار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عام کش پالیسیوں کے نتیجے میں آدمی کو مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مہنگا ئی کا بوجھ آدمی کے پہنچ سے باہر ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی عوام میںاضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس موقعہ پرخواتین کارکنان نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکی سرحدی عوام بھی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومتی اتحاد عوامی حامل کے مسائل پر غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کررہا ہے اور دونوں حکومتی پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔اس دوران کہاگیاکہ سرحدی عوام کی مشکلات کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے اورآئے روزہمارے جوان جان بحق ہورہے ہیں۔اس موقعہ پر سنیہا، وینا،پلوی،انجوودیگرخواتین کارکنان نے بھی خیالات کااظہارکیا۔