عظمیٰ نیوز ڈیسک
پریاگ راج//مہاکمبھ میں اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے زبردست بھیڑ ہے۔ بھگدڑ جیسے حالات سے بچنے کیلئے زنجیر بنا کر پولیس اہلکار بھیڑ کے آگے چل رہے ہیں۔ اس سے بھیڑ دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی ہے۔بھیڑ کی وجہ سے شہر کے 8ویں تک سکولوں میں چار دن کی چھٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ اب 20فروری تک اسکول بند رہیں گے۔اتوار ہونے کی و جہ بھی شہر میں جام کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ آس پاس کے عقیدت مندبڑی تعداد میں مہاکمبھ پہنچ رہے ہیں۔ میلے کے اب کچھ دن بچے ہیں۔ مہاکمبھ میلے کا آخری اسنان مہا شیوراتری کے دن 26 فروری کو ہوگا۔ ایسے میں بھی کنبے کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہیں۔ شہر میں کئی جگہ جام لگا ہے۔ عقیدیت مندوں کی گاڑی بھی سنگم سے 10۔12 کلو میٹر پہلے بنائی گئی پارکنگ میں روکی جارہی ہے۔ پارکنگ اور اسٹیشن سے تقریبا 10 کلو میٹر تک پیدل ہی سنگم تک جانا پڑرہا ہے۔پریاگ راج جنکشن پر بڑی تعداد میں عقیدت مند مہاکمبھ اسنان کرنے پہنچ رہے ہیں۔ انتظامیہ نے عقیدت مندوں کو سول لائنس کی طرف کے بجائے خسرو باگ کی طرف موڑ دیا ہے جس سے عقیدت مندوں کو تین سے چار کلومیٹر اضافی پیدل چلنا پڑرہا ہے۔انتظامیہ نے میلہ حلقے گاڑیوں کی انٹری کے ساتھ ساتھ سبھی طرح کے پاس بھی منسوخ کردئیے ہیں۔ میڈیا سنٹر کے سامنے سے سنگم جانے والے راستے پر عقیدت مند اہل خانہ کو ایک دوسرے سے بچھڑنے کے ڈر سے بندھے ہوئے بھی دیکھے جارہے ہیں۔ لال سرک پر مقامی میڈیا کے لئے بنائے گئے شیور کے سامنے پیدل چل کر تھکے ہارے عقیدت مند سرک پر ہی لیٹ جارہے ہیں۔
باوجوداس کے میلے میں وی آئی پی کلچر نظر آرہا ہے۔ لوگ گاڑیوں سے انٹری کررہے ہیں۔ ایسے میں عقیدت مندوں کو بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔