جموں//جے اینڈکے دھرمارتھ ٹرسٹ نے پہلے ڈوگرہ حکمران مہاراجہ گلاب سنگھ کے 226ویں جنم سالگرہ کوجوش وخروش کے ساتھ منایا۔اس سلسلے میں ٹرسٹ کی طرف سے رگھوناتھ مندرمیں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ٹرسٹ کے عہدیداران ودیگرلوگوں نے مہاراجہ کی تصویرپرپھول مالائیں چڑھاکرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے پہلے چیرمین ٹرسٹی ڈاکٹرکرن سنگھ نے ڈاکٹرکرن سنگھ نے پوجاکااہتمام کیاجس میں ٹرسٹ کے صدربی آرکنڈل، سیکریٹری ڈاکٹرست پال اوردیگرعہدیداران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹرکرن سنگھ نے مہاراجہ گلاب سنگھ کی حصولیابیوں کوبیان کیا۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے جموں وکشمیرکی سرحدیںلداخ سے لے کرگلگت اوربلتستان تک وسیع کررکھی تھیں۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے باضابطہ تعلیم نہیں کی تھی ،البتہ وہ ایک جانبازتھے اوراپنے پاس شاندارگھوڑاسواری ،تلواراوربندوق رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے ریاست کو84ہزارسکوئیرمیل تک پھیلایاہواتھا۔انہوں نے کہاکہ بہادرجانبازہونے کے ساتھ ساتھ مہاراجہ ایک فہم وفراست اوردوراندیش حکمران بھی تھے۔ مقررین نے کہاکہ مہاراجہ سماجی اورانتظامی اصلاحات کے حق میں تھے۔ انہوں نے بطن میں بیٹی کے قتل اورستی کے خلاف متعددقراردادیں بھی پاس کیں تاکہ سماج میں انصاف قائم ہوسکے۔علاو ہ ازیں اس موقعہ پر ہون کابھی اہتمام کیاگیااوربعدمیں پرسادبھی تقسیم کیاگیا۔