ممبئی// ایشیا کے سب سے دولت مند شخص اور ریلائنس انڈسٹری لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی نے عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے سبب رواں مالی برس میں کمپنی سے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔آر آئی ایل کی 20۔2019 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر امبانی نے 21۔2020 مالی سال کے دوران کورونا وبا کے سبب تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر انبانی نے آر آئی ایل کے حال ہی ہدف سے 9 مہینے پہلے پوری طرح قرض سے آزاد ہونے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنیکی منگل کو جاری 20۔2019 کی رپورٹ کے مطابق مسٹر امبانی کا اپنی اہم کمپنی ریلائنس انڈسٹری کے سالانہ تنخواہ 12 سالوں کے برابر 15 کروڑ روپے ہی رہی۔مسٹر انبانی کی 09۔2008 میں تنخواہ، الاؤنس اور کمیشن سبھی ملاکر سالانہ 15 کروڑ تھی اور تب سے مسلسل وہ اتنا ہی تنخواہ لے رہے ہیں اگرچہ کمپنی کے سبھی فل ٹائم ڈائرکٹروں کی تنخواہ اور الاؤنس وغیرہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران خاصہ اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق کووڈ۔ 19 کی وجہ سے مسٹر امبانی نے اس برس اپریل کے آخر میں ہی اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔