پونچھ //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کے مڑہوٹ علاقہ میں ’قومی ایکتا میٹنگ ‘کا اہتمام کیا گیا ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ اس میٹنگ کا اصل مقصد فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کیساتھ ساتھ مختلف معاملات میں اشتراک حاصل کرنا تھا ۔اجلاس میں مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس دوران مقامی لوگوں کو درپیش مسائل جن میں خستہ حال تعلیمی نظام ودیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔فوجی آفیسران نے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ آپسی اتحاد و مذہبی بھائی چارے کو قائم رکھتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ فوج لوگوں کی مشکل وقت میں مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے جبکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خطہ پیر پنچال میں کئی پروگرام منعقد کررہی ہے اور اس سلسلہ کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔