کشتواڑ // سب ڈویژن مڑوہ کے لوگوں کی دیرانہ مانگ آج پوری ہو رہی ہے اور یہاں کی 30ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو نجی کمپنی جیو سے موصلاتی نظام کی سہولیت فراہم ہو گی ۔ معلوم رہے کہ مڑواہ میں آزادی کے بعد پہلی بار نجی کمپنی جیو موصلاتی نظام شروع کرنے جارہی ہے اور آج علاقہ میں موصلاتی نظام باضابطہ طور پر شروع کیا جارہا ہے۔ مڑواہ کے علاقہ تیلر و ہنزل میں لگائے گے موبائل ٹاور کوعارضی طور پر بحال کیا گیا ہے اور آج سے لوگوں کو سروس دی جائے گی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ آنے والے چند دنوں کے اندرعلاقے میں نصب سبھی ٹاوروں کو شروع کیاجائے گا اور پورے علاقے کو مواصلاتی نظام سے جواڑا جائے گا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج تک وہ قدیم زندگی بسرکررہے تھے لیکن موصلاتی نظام کے شروع ہونے سے انکی بیشتر مشکلات میں کمی آئے گی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ موصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کسی بھی طرح کی کوئی جانکاری نہیں ملتی تھی لیکن اب وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے اور ہر معلومات سے باخبر رہیں گے ۔ذرایع نے بتایا کہ علاقے میں جیو کمپنی 6کے قریب ٹاور نصب کر رہی ہے تاکہ پورے علاقے کو اس سہولت سے فائدہ مل سکے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علاقہ واڑون کو بھی موصلاتی سہولیات سے جوڑا گیا تھا جبکہ اس ماہ علاقہ دچھن میں مواصلاتی نظام شروع کیاگیا اور اب مڑواہ میں لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔