سرنکوٹ //آر ٹی او پونچھ عبدالرحیم اور سرنکوٹ پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔چیک پوسٹ اور بس اڈہ کے نزدیک موٹرسائیکل سواروں کو روک کر ان میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پر آر ٹی او پونچھ عبدالرحیم ،ڈی ٹی ای ٹریفک پولیس پونچھ صداقت قریشی، ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک، ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میربھی موجو دتھے ۔آر ٹی او نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل سواروں کو بیدار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیں تاکہ کوئی حادثہ پیش آنے کی صورت میں جان بچائی جاسکے ۔مقامی نوجوانوں نے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے نوجوانوں میں بیداری آئے گی اور ہیلمٹ پہننا نہیں بھولیںگے ۔