عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے دو روز کے دوران اس موسم میں پہلی بار گرمی محسوس کی جانے لگی ہے۔ لیکن موسم، بدستور شام کے وقت قدرے نرم رہتا ہے کیونکہ تیز ہوائیں اور ہلکی بوندا باندی جاری ہے۔موسمیات حکام کے مطابق21 مئی کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دوپہر/شام کے اوقات میںہلکی بارش/ گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائوں/ژالہ باری کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ 22-25مئی کوعام طور پر دوپہر میں خشک موسم کے ساتھ دوپہر کے آخر میں / دیر سے الگ تھلگ جگہوں پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔26-28 مئی کوعام طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 29-31 مئی کے درمیان جزوی طور پر عا ابر آلود موسم کے دوران الگ تھلگ مقامات پر دوپہر/دوپہر کے آخر تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 20 مئی کو جموں ڈویژن کے چند مقامات پر گرمی کی لہر رہے گی۔