بانہال // موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی ضلع رام بن کے دور داراز اور پہاڑی علاقوں میں عوام کو درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور گذشتہ دنوں چند روز تک ہوئی بارشوں کی وجہ سے ضلع رام بن کی بانہال ، کھڑی اور اکڑال ، پوگل پرستان بجلی کا نظام ڈگمگا کر رہ گیا۔ضلع رام بن کی تحصیل بانہال سے چند سال پہلے الگ ہوئی تحصیل کھڑی میں سردیوں ، بارشوں اور برفباری کی آمدکے ساتھ ہی عوام کی مشکلات میں سالہاسال کی طرح اس سال بھی اضافہ ہی ہوا ہے۔ کھڑی ، اڑپنچلہ ، شگن ، منجوس، منڈکباس ، ترگام ، ترنہ ، کاونہ ، گدورہ ، ارم ڈکہ اور مہو منگت کے دیہات پر مشتمل تحصیل کھڑی کے علاقوں میں بھاری برف باری ہوتی ہے اور سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل کھڑی کے پہاڑوں پر اباد لوگوں کو برفباری کے دوران ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کھڑی کے کئی دیہات کئی ماہ تک کٹ کر رہ جاتا ہے۔ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کھڑ ی کے بیشترعلاقوںمیںکئی کئی روزتک بجلی کی فراہمی بندرہنے کیوجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اورمحکمہ بجلی کی طر ف سے کھڑی کے علاقوںمیںبجلی کی بہتر ی کیلئے دو دہائیوں سے کوئی اقداما ت نہیںکئے گئے ہیںاور بجلی کا ںطام خستہ حال ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں تعینات انجیئنروں اور دیگر ملازمین کی عدم توجہی کی وجہ سے محکمہ بجلی کاکا م کاج بجلی کے لائین مین کے سپردکیاگیاہے جو کرنٹ لگنے کی وجہ سے اپاہج ہوا ہے اور اس کے ذمہ درجن بھر دیہات کی ڈیوٹی ہے۔ لوگوںکاکہناہے کہاگر چہ تحصیل کھڑی میںکئی سرکاری دفاترقائم کئے گئے ہیں لیکن زمینی سطح پر سرکاری ملازمین کا کہیں ناموو نشان ھی موجود نہیں ہے اورمحکمہ ایگریکلچر، ہارٹیکلچراورمحکمہ فشریزوغیرہ کی طر ف سے عوام کیلئے چلائی جارہی سرکاری سکیمیںصرف کا غذوں تک ہی محدودہوکررہ گئی ہیںاور علاقے میں تحصیلدار ، بلاک ڈیولپمنٹ افسر ، سماجی بہبود اور زونل ایجوکیشن دفتر کے سوا کوئی بھی سرکاری دفتر تین سال بعد بھی نہیں کھولے گئے ہیں جبکہ ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں یہاں سے ہی نکلتی ہیں اور وہ کاغذوں میں یہاں ہی تعینات ہیں۔ نیابت منگت کیلئے ایک نائب تحصیلدار کو تعینات کیا گیا ہے لیکن وہ اپنا فرض نیابت منگت میں انجام دینے کے بجائے کھڑی تحصیل ہیڈ کواٹر پر ہی تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مہو منگت ، بجناڑی، باوا ، اکھرن وغیرہ کے دیہاتیوں کو کوئی بھی سرکاری کاغذی کام کرنے کیلئے دس سے پندرہ کلومیٹر دور کھڑی تحصیل ہیڈ کواٹر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ نیابت مہو منگت کیلئے کمرے بھی کرایہ پر لئے گئے ہیں لیکن نائب تحصیلدار اور دیگر ملازمین کے نہ ہونے کی وجہ سے کئی سال سے محکمہ مال ماہانہ کرایہ ادا کررہا ہے۔کھڑی مہو۔ منگت اور ترگام کاوسیع و عریض علاقہ موسم سرماکے دورا ن بھاری برفبار ی کیو جہ سے کئی کئی ما ہ تک باقی دنیاسے کٹ کرر ہ جاتاہے اورایسے میںعلاقے میںطبی سہولیات میسرنہ ہو نے کیوجہ سے عوام کوسب سے زیادہ تکالیف کاسامناکرناپڑتاہے اورمریضوںکوکندھوںپراٹھاکربانہال ہسپتال پہنچانابرفبار ی میںمعمو ل بن جاتاہے۔مقامی لوگوںنے حکام سے اپیل کی ہے وہ ناچلانہ ، کھڑی ،مہو منگت رابطہ سڑک کو گاڑیوں کی آ مدورفت کے قابل بنائے رکھنے کیلئے پہلے ہی اقدامات رکھیں تاکہ عوام کو سڑک بند رہنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔