مودی کی فلاحی سکیموں سے کمزور طبقہ کو سہولیات میسر ہوئی:سنیل پرجاپتی

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //ریاستی صدر سنیل پرجاپتی نے ٹیم کے ساتھ جموں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنی پارٹی کی حمایت حاصل کی جا سکے۔سنیل پرجاپتی نے کہا کہ نیتی آیوگ نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران عوامی بہبود کی بہت سی اسکیموں کا تصور کرکے 25 کروڑ سے زیادہ آبادی کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پختہ یقین ہے کہ ملک کی ترقی کے عمل کو جدید ترین انفراسٹرکچر کے قیام سے گزرنا چاہیے، جو پائیدار اور جامع ترقی کے لئے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اس اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے تاکہ پسماندہ طبقوں کو کمی، مشکلات اور غربت پر قابو پانے میں مدد ملے۔سینئر بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے مودی حکومت کی طرح غریبوں کے لئے اتنا کچھ نہیں کیا تھا کیونکہ اس نے خاص طور پر غریب طبقے کو دلدل سے نکالنے کے لیے درجنوں اسکیموں کو تیار کیا ہے۔اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہ پی ایم مودی کے پاس ان لوگوں کے لئے بہت کچھ ہے جو ابھی بھی غربت سے لڑنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، پارٹی کے سینئر عہدیدار نے لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کے ادھورا خوابوں کو کم سے کم وقت میں پورا کرنے کے لئے دل سے حمایت کی خواہش کی۔