نئی دہلی/یو این آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اس لئے ملک کے عوام کو ان پر اعتماد نہیں ہے ۔کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی جھوٹ بولتے ہیں اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کے ان کے اعلان پر کسان کو اعتماد نہیں ہے اس لئے ایک سال سے زیادہ وقت سے جاری کسان ستیہ گرہ جاری ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ‘جھوٹے جملے جھیل چکے عوام وزیراعظم کی بات پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔ کسان ستیہ گرہ جاری ہے ’۔