نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیروکاروں سے ایک کوئز میں شرکت کی درخواست کی ہے جس کے فاتحین کو رواں ماہ راشٹرپتی بھون میں منعقدہونے والے پدم ایوارڈ تقسیم تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ مسٹر مودی نے اسے اپنے ٹوئیٹر پر ‘کوئز آن پدم ایوارڈز 2020’ کے عنوان اس کی اطلاع دی ہے اور پیروکاروں سے اس میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے لکھا ، ‘‘کوئز میں حصہ لیں اور راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والے پدم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کا نادر موقع ملے ۔ ’’انہوں نے مزید لکھا ،‘‘ زمینی سطح پر کام کرنے والی مشہور شخصیات کو ہر سال اعزاز سے نوازا جاتا ہے ۔ ان کی زندگی کی کہانی بہت سارے لوگوں کو متاثر کرتی ہے ۔ کوئز کا یہ غیر رسمی مقابلہ ہے ۔ پدم کوئز جس میں آپ کو راشٹرپتی بھون میں پدم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کا موقع ملتا ہے ۔ کوئز میں حصہ لینے کے لئے ، شریک کو ‘مائی گوداٹ ان’ میں لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس کوئز میں 20 سوالات ہیں ، جن میں سے 10 سوالات کے جوابات 90 سیکنڈ میں دینے ہیں۔فاتح کا انتخاب زیادہ سے زیادہ درست جوابات دینے والوں سے کیا جائے گا۔ مساوی نمبر کی صورت میں ، جو کم سے کم وقت میں جواب دیتا ہے اسے فاتح سمجھا جائے گا۔ کوئز شروع کرنے کے لئے ، اسٹارٹ کوئز بٹن دبانا ہوگا۔