باپ کے ساتھ چلتے چلتے بیٹا بولا ’’پاپا جی ،ادھر دیکھئے کتنی اچھی گھڑی ہے، یہ کس ملک سے آئی ہے؟‘‘
باپ نے جواب دیا’’بیٹا یہ میڈ ان چائنا ہے‘‘۔
ٹھیک ہے۔اچھا یہ LCD TV کس ملک سے آیا ہے؟
باپ بولا’’ بیٹا یہ بھی میڈ ان چینا ہے‘‘۔
’’پاپا جی آپ مجھے بولئے یہ چائنا والے کتنی چیزیں بناتے ہیں؟ کیا یہ بناتے بناتے تھکتے نہیں ہیں؟‘‘۔
باپ بولا’’بیٹا تو تھکنے کی بات کرتا ہے،انہوں نے تو دنیا کو دوڑانے والے لاعلاج وائرس بھی پیدا کر دیا‘‘۔
’’وہ کیا ہے؟ ‘‘۔
’’ارے احمق تجھے اتنا بھی نہیں پتا ہے؟ وہ بلا کورونا وائرس ہے ، جس کی وجہ سے آج ساری دنیا میں بھاگ دوڑ مچی ہوئی ہے۔ ‘‘
’’پاپا اس کا مطلب۔۔۔۔۔۔!‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوہند، شوپیاں،متعلم، جماعت دہم