نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ منگوٹ میں قائم کر دہ طبی مرکز میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کیساتھ ساتھ ملازمین بھی مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرحدی علاقہ میں قائم کر دہ طبی مرکز میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کیساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی دلچسپی ہی نہیں لی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب سنٹر میں انتظامیہ کی جانب سے پانی ،بجلی ودیگر بنیادی سہولیات فراہم ہی نہیں کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سنٹر میں تعینات سٹاف ممبران کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے صرف عمارت کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اس کے گرد چار دیوری ہی نہیں کی گئی جبکہ علاقہ کے مویشیوں کی ایک وسیع تعداد طبی مرکز کے ملحقہ علاقوں کیساتھ ساتھ صحن میں بھی آجاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولیات کے سلسلہ میں کئی مرتبہ اعلیٰ حکام و مقامی انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جاسکا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ طبی مرکز میں ادویات کیساتھ ساتھ پانی و بجلی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب کروائی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں ۔