منڈی// ڈی جی ایم جے کے پی سی سی پونچھ راجوری ارشد میر نے منڈی میں چل رہی منڈی بائی پاس پلْ کے تعمیری کام کا جایزہ لیا۔ اس موقہ پر ان کے ہمراہ محکمہ کے ااسسٹنٹ انجینئر کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔آفیسر موصوف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پلْ کی تعمیر کا کام پہلے سے ہی 50فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ رواں سال کے آخری ماہ میں پلْ کے پہلے حصے پر لینٹر ڈالا جائے گاجبکہ مارچ 2022میں پلْ کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پلْ کو گیارہ کروڑ سے زائد لاگت میں تیار کیا جائے گا۔ ارشد میر کا کہنا تھا کہ برسات کی وجہ سے رواان سال میں پلْ کی تعمیر میں تاخیر ہو گئی تھی مگر اب پل کی تعمیر لگاتار جاری رہے گی تاکہ منڈی بازار میں روزانہ جام سے عوام کو نجات مل سکے ۔واضح رہے کہ اس پلْ کی تعمیر کا کام تین برس قبل شروع کیا گیا تھا مگر کووڈکی وجہ سے اس کی تعمیر میں تاخیر ہوئی تھی اگر دیکھا جائے تو منڈی بازار میں روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام لگتا ہے جس کی وجہ سے سرکار نے اس پْل کی تعمیر کرنا مناسب سمجھا تاکہ عام لوگوں کو روزانہ جام سے نجات مل سکے