سرینگر// جموں کشمیر میں1990 بیچ کے آئی آر ایس افسر منوج پال سنگھ نے پہلے پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس کاعہدہ سنبھالا۔ انہوں نے ماضی میں جموں کشمیر میں 1994سے1999تک مختلف عہدوں پر کام کیا،جن میں ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس جموں اور سرینگر بھی شامل ہے۔ انہو ں نے اپنے دوسرے مرحلے میں کمشنر انکم ٹیکس(اپیلز) جموں کشمیر کے بطور2018میں کام کیا اور4برسوں سے زیر التوء کیسوںکو نپٹایا۔انہوں نے انکم ٹیکس محکمہ میں مختلف ریاستوں اور مختلف عہدوں پر کام کیا،جن میں پنجاب، ہماچل پردیش،مغربی بنگال،سکم،دہلی اور گجرات شامل ہیں،جبکہ انہیں انتظامیہ، تحقیقات اور عدالتی معامالات میں کافی تجربہ حاصل ہے۔انہوں نے پنجاب،ہریانہ او ہماچل پردیش میں غیر واضع کردہ آمدنی کھاتوں کو بے نقاب کیا۔ایم پی سنگھ نے سکم میں براہ راست ٹیکس قوانین کے نفاذ میں کلیدی رول ادا کیا جبکہ ڈائریکٹر لیگل ریسرچ کے بطور انہوں نے سپریم کورٹ میں ٹیکسوں کی ادائیگی کرنے والوں کے متنازعہ مقدمات کو بھی کم کیا۔ منوج پال سنگھ نے1995میں پارلیمانی انتخابات کو کامیابی کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچانے میں اس وقت اہم رول ادا کیا،جب انکم ٹیکس محکمہ نے دہلی،ہریانہ،چندی گڑھ پنجاب سے کافی ملازمین یہاں روانہ کئے اور جنگجوئت کے سائے تلے انہیں بارہمولہ اور سرینگر میں تعینات کیا گیا۔منوج پال نے جموں کشمیر میں8برسوں تک اپنی خدمات انجام دی ہیںاور یہاں کے ٹیکس دہندگان کے مسائل سے بھی واقفیت رکھتے ہیں۔