منشیات کے مضر اثرات پر بیداری پروگرام

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے مضراثرات کے سلسلہ میں بیداری کرنے کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔فوجی آفیسران کی قیادت میں ضلع کے کھنیتر گائوں میں پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران مقامی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس دوران مقررین نے کہاکہ اس وقت سماج میں منشیات جیسی لت کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے تاہم والدین و سماج کے معززین کو چاہئے کہ وہ مذکورہ برائی کو سما ج سے دور کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرئے ۔اس بیداری پروگرام کے دوران فوجی آفیسران نے منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں بھی بیدار کیا گیا جبکہ پروگرام میں علاقہ کے 25نوجوانوں نے شرکت کی ۔