Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

منشیات کابڑھتا رجحان ہلاکت خیز لمحہ فکریہ

Mir Ajaz
Last updated: October 2, 2023 12:56 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE
محمد اشرف خان
ہر ایک قوم اور سماج کا دارومدار اس قوم اور سماج کے صحت مند اور ہنرمند افراد پر ہوتا ہے۔دنیا کے تمام مفکروں ،دانشوروں، ادیبوں،قلم کاروں اور شاعروں نے قوموں کی تقدیر کو ان قوموں کے نوجوانوں کے ساتھ تعبیر کیا ہے۔اسی لیے علامہ اقبال رح نے کیا ہی خوب ارشاد فرمایا ہے۔
محبت مجھے ان نوجوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
لہٰذا نوجوانوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو اعلیٰ اخلاقیات اور علم و ہنر سے مزین کریں۔ایک با اخلاق اور علم و ہنر سے آرستہ نوجوان قوم کا بہت بڑا سرمایہ ہوتا ہے۔اور جب یہی نوجوان اخلاقی طور صحت مند ہو تو یہ سماج کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔چوں کہ ہر قوم و سماج کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے۔اسلئے یہ قوم کا ایک بہت بڑا سرمایہ ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے تمام انقلابات میں نوجوانوں کا ایک قلیدی رول رہا ہے۔
لیکن بدنصیبی کی بات یہ ہے کہ آج کا ہمارے قوم کا نوجوان بہت ساری برائیوں میں مبتلا ہے اور ان میں منشیات کا استعمال سرفہرست ہے۔حالانکہ دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ اسلام نے اس پر پابندی لگادی ہے۔لیکن اس کے برعکس ہمارے نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد منشیات کے غیر قانونی کام میں ملوث ہے اور آئے دن متعدد نوجوان اس جان لیوا مہلک نشے کے عادی ہو رہے ہیں جو کہ ایک تشویش ناک بات ہے۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ اسی نشہ خوری نے بے شمار گھرانوں کو برباد کر دیا ہے۔ہمارے قیمتی سرمایہ (نوجوان) کو کافی زیادہ علیل بنا کے رکھا ہے ور اسی جان لیوا عادت نے متعدد نوجوانوں کو موت کے دہانے تک پہنچایا۔
اسی نشہ خوری کی عادت نے بہت سارے جرائم کو بھی جنم دیا ہے۔حال حال ہی میں بہت ساری قتل کی وارداتیں سامنے آئیں جن کا براہست تعلق نشہ خوری سے تھا۔آئے دن ہم چوری کی وارداتوں کے متعلق خبروں کو اخبارات اور دیگر سماجی رابطوں کے چینلوں کے ذریعے پڑھتے اور دیکھتے ہیں جس سے ہر ذی حس فرد کا دل مجروح ہوتا ہے۔اس لَت کی وجہ سے ہماری نوجوانی قوت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ہمارا یہ قیمتی سرمایہ (نوجوان) اب کسی بھی کام کو کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتا ہے۔یہی نوجوان اب نشہ خوری کی وجہ سے اپنی اور اپنے والدین کی ذمہ داریوں کو نبھانے سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔ یہ طرز عمل سماج کے لئے سم قاتل ثابت ہورہا ہے۔ نشہ سماج اور قوم پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اس بری عادت کا قلع قمع کیا جائے اور اس مضر و مہلک لت میں پڑے نوجوانوں کو راہ راست پر لایاجائے ۔اس کے لئے متعدد اقدامات کرنے کی ازحد ضرورت ہے۔مثلاً نجی سطح پر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر خوب نظر گزر رکھیں۔ان کے دوستوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔انھیں گھر سے زیادہ دور نہ بھیجیں۔ان کو جو پیسہ خرچہ کے طور دیا جائے اس کا حساب ان سے لیا جائے۔بچوں کو کافی دیر تک کمروں میں اکیلا نہ بیٹھنے دیا جائے اور سب سے اہم ہے کہ ان کو دینی تعلیم کی طرف راغب کیا جائے۔انھیں صوم و صلوٰۃ کا پابند بنایا جائے۔ ہمارے اساتذہ کے اوپر یہ ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ سکولی نصاب کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاقیات سے بھی مزین کریں۔مزید یہ کہ ائمہ حضرات عام لوگوں کو اپنے خطبات کے ذریعے منشیات کے استعمال کے برے اثرات کے بارے میں روشناس کرائیں۔
حکومتی سطح پر نشہ خوری کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ منشیات کے کاربار میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیںاور اس سلسلے میں نوجوانوں کو آگاہی فراہم کریں۔پنچائتوں کو گائوں کی سطح پر اور بلدیاتی اداروں کو شہری سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑپھینکا جاسکے ۔
پتہ۔بنہ گام ،ہایہامہ ،کپوارہ کشمیر
[email protected]
(مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاً اپنی ہیں اور انہیں کسی بھی طور کشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیں کیاجاناچاہئے۔)
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

کالممضامین

رفیق مسعودی کا شعری مجموعہ’’بے پے تلاش‘‘ ادبی تبصرہ

July 4, 2025
کالممضامین

نوجوانوں میں خاموشی کا چلن کیوں؟ غور طلب

July 4, 2025
کالممضامین

مختلف ایپس جوا بازی کی نئی شکلیں | تفریح کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کے آن لائن ذرائع حال واحوال

July 4, 2025
مضامین

محرم الحرام اور سانحۂ کربلا سبق آموز

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?