عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سینئرسپرانٹنڈنٹ پولیس سرینگر ڈاکٹر جی وی سندیپ نے اتوار کو منعقد ہونے والی ایک بڑی منشیات مخالف ریلی سے قبل ہفتہ کے روز شہر کے مرکزی علاقے لال چوک کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ریلی کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تعیناتی منصوبوں، ہجوم کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اور مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی کا جائزہ لیا گیا۔حکام کے مطابق ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے لال چوک کے اہم مقامات، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی کی تہہ بندی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا بھی معائنہ کیا۔