راجوری //ضلع راجوری میں منریگا سکیم کے تحت کام کرنے والے مزدور طویل عرصہ سے اجرتوںسے محروم ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ سیاسی عمل دخل اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کام تو منظور کردیئے گئے لیکن ان کاپیسہ ابھی تک نہیں دیاگیا اور اب مزدور دربدر ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ ضلع میں کئی کاموںکی اجرت برسوںسے نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں اور ان کی سنوائی کہیں نہیںہورہی ۔زیارت شریف پلولیاں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی اسی طرح کی شکایات کیں ۔انہوںنے بتایاکہ انہوںنے ایک سال قبل کام کیاتھاتاہم اب تک اس کی اجرت نہیں دی گئی ۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں ناقص منصوبہ بندی سے کام ہوئے ہیں جس کا شکار انہیںہوناپڑرہاہے ۔محمد رشید نامی شہری نے بتایاکہ انہوںنے ایک لاکھ روپے کاسڑک کاکام کیالیکن ایک سال بیت گیاہے اور اجرت ابھی تک نہیں ملی ۔انہوںنے بتایاکہ یہاںتو لوگوںکو 14ایف سی کا پیسہ بھی نہیں ملی اور اجرتیں بقایاہیں ۔انہوںنے کہاکہ جہاں تک انہیں معلوم ہے ،منریگا کے تحت کچھ ایک ہی اجرتیں واگزار ہوئی ہیں اور باقی لوگ دربدر ہیں ۔