یو این آئی
نئی دہلی//لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا اور کیرالہ کے دیگر ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو منریگا سے متعلق مختلف مطالبات کو لے کر پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں احتجاج کیا ۔احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی نے کہا کہ منریگا کے قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور مزدوروں کو اس کے مطابق اجرت نہیں مل رہی ہے۔کیرالہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے ایم پیز نے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا، کیرالہ میں منریگا کی اجرت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔دریں اثناء واڈرا نے کہا’’حکومت کی بے عملی نے لاکھوں خاندانوں کو اپنی روزی روٹی سے محروم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے غربت اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم اس بحران پر فوری توجہ دینے اور متاثرہ کارکنوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں جو طویل عرصے سے اپنے واجبات کی عدم موجودگی میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں‘‘۔حکومت سے منریگا کے سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ منریگا کارکنوں کی زیر التوا اجرت فوری طور پر ادا کی جائے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنے کے لئے اجرت میں اضافہ کیا جائے اور کام کے دنوں کو بڑھا کر 150 دن کیا جائے۔”